Thursday, March 28, 2024

پاکستان کی دفاعی صلاحیت جنگ نہیں بلکہ امن کےلئےہے:آرمی چیف

پاکستان کی دفاعی صلاحیت جنگ نہیں بلکہ امن کےلئےہے:آرمی چیف
March 10, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کواٹرز لاہور کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے انفنٹری ڈویژن کے سو سال مکمل ہونے پر تقریب میں شرکت کی اور انفنٹری ڈو یژن کو خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا عالمی برادری وہ تمام مسائل حل کرے جو پہلی جنگ عظیم کا سبب بنے تھے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح کیا پاکستان کی دفاعی صلاحیت جنگ کے لئے نہیں بلکہ امن کے لئے ہے۔