Sunday, September 8, 2024

پاکستان کی داخلی صورتحال بہت بہتر‘ مالیاتی خسارہ 5.3 فیصد رہ گیا : نوازشریف

پاکستان کی داخلی صورتحال بہت بہتر‘ مالیاتی خسارہ 5.3 فیصد رہ گیا : نوازشریف
January 14, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی داخلی صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے۔ قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔ مالیاتی خسارہ پانچ اعشاریہ تین فیصد رہ گیا۔ پاکستان اور امریکہ کی تجارت کو فروغ مل رہا ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں مثبت نتائج مرتب کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاک امریکہ بزنس کونسل کے وفد کو دیے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ داخلی صورتحال بہتر ہے۔ مالیاتی خسارہ محض پانچ اعشاریہ تین فیصد تک آگیا۔ پاکستان اور امریکا کی تجارت کو فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ خطے کی ترقی چاہتے ہیں۔ تمام ممالک کو باہمی تجارت کو فروغ دینا ہوگا۔ وزیراعظم نے ملکی اقتصادی ترقی کا جائزہ پیش کیا۔ اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں‘ دہشت گردی کے خاتمے اور ضرب عضب کی کامیابی کی بھی بات کی۔ وزیراعظم نے تجارت میں فروغ کے حوالے سے پاک امریکا چیمبر آف کامرس کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ باہمی تجارت بڑھانے کی ضرورت پربھی زور دیا۔