Thursday, April 25, 2024

پاکستان کی خارجہ پالیسی تباہ ہوچکی، بھارت نے کشمیر کو ہڑپ کرلیا، احسن اقبال

پاکستان کی خارجہ پالیسی تباہ ہوچکی، بھارت نے کشمیر کو ہڑپ کرلیا، احسن اقبال
December 14, 2020

لاہور (92 نیوز) ن لیگی رہنماء احسن اقبال نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا، پاکستان کی خارجہ پالیسی تباہ ہوچکی، حکومت کی وجہ سے بھارت نے کشمیر کو ہڑپ کرلیا ہے۔

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر تک استعفے جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے، عمران حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا، معیشت نفی میں چلی گئی ہے۔ آئی ایم ایف جانے نہ جانے کے فیصلے میں تاخیر کا عمران خان تسلیم کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی کیس میں 122 ارب کا ملک کو نقصان پہنچایا گیا، وزیر ہوابازی بیان نے پی آئی اے کو نقصان پہنچایا۔ حکومت کہتی پچھلی حکومت تباہی کرگئی، چینی سرمایہ کاری لانا کیا تباہی ہے؟۔ پاکستان کو فوڈ سکیورٹی کاخطرہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی ناکام، دوست ملک دور ہوگئے ہیں۔ یہ حکومت کشمیر پر کوئی قابل ذکر قدم نہیں اُٹھا سکی،یہ ملک کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔ ملک کا توپ اور ٹینک سے دفاع نہیں ہوتا، دفاع یکجہتی، معیشت مضبوط ہونے سے ہوتا ہے۔

 لیگی رہنماء بولے کہ کشمیر کے مجاہدین اور کشمیری قربانیوں کے باوجود حکومت نے چوڑیاں پہن رکھی ہیں۔ عمران خان جیسے اناڑی کو لانے سے مودی کو کشمیر پر جرات ہوئی۔ نالائق حکومت کو کیوں مسلط کیا گیا؟۔ مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں عوام کو مرنے پر کیوں مجبور کیا گیا؟۔

احسن اقبال مزید بولے کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کرے۔ قومی ادارے سیاست سے دوررہیں، کشمیری عوام کا حق خودارادیت میں ساتھ دیں گے۔ پی ڈی ایم پلیٹ فارم مضبوطی کی علامت ہے۔