Tuesday, April 16, 2024

پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام کی مذمت

پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام کی مذمت
December 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام کی مذمت کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق شوپیاں میں مزید دو کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ قابض بھارتی فورسز نے دونو‌ں کشمیریوں کو 13 دسمبر کو سرینگر میں شہید کیا۔ قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ ایک ماہ میں جعلی آپریشنز میں 19 معصوم کشمیری شہید کیے۔ بھارتی قابض فورسز پورے استثنیٰ کے ساتھ کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کمیشن آف انکوائری سے تحقیقات کروائی جائیں۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔ کشمیریوں کی آواز سنی، حق خودارادیت کی جائز، منصفانہ جدوجہد میں مدد دی جائے۔