Thursday, April 25, 2024

پاکستان کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

پاکستان کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
May 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے مسجد اقصی میں نہتے نمازیوں پر گرینیڈ اور ربڑ گولیاں فائر کی گئیں۔ پاکستان کا مسئلہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ پر مؤقف بڑا واضح ہے۔ مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کو یکجا ہونا ہو گا۔ کل ترک ہم منصب سے بات میں او آئی سی اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا افغانستان میں امن سے سب سے زیادہ مستفید پاکستان ہو گا۔ افغانستان میں امن سے پاکستان کی سینٹرل ایشیائی تک رسائی ہو جائے گی۔ امن عمل میں افغانستان کے ساتھ ہیں،پاکستان کا تعاون رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کی ہے۔