Sunday, September 8, 2024

پاکستان کی جانب سے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی جانب سے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت
August 7, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان کی جانب سے  گزشتہ روز شمالی وزیر ستان میں ہونے والے  ڈرون حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں۔ ڈرون حملے عالمی قوانین کے بھی خلاف ہیں۔ پاکستان ہر سطح پر ڈرون حملوں کے خلاف آواز اٹھا چکا ہے  ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حوالے ہمارے ساتھ معلومات شئیر کی جائیں ڈرون حملے دہشتگردی کے خلاف جنگ پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔