Friday, April 19, 2024

پاکستان کی تینوں بہادر مسلح افواج بھارت کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے کیلئے تیار

پاکستان کی تینوں بہادر مسلح افواج بھارت کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے کیلئے تیار
February 28, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی تینوں بہادر مسلح افواج بھارت کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر دشمن کو کرارا جواب  دینے کیلئے عوام سے بھی افواہوں سے ہوشیار رہنے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی اپیل کی گئی ہے۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لائن آف کنٹرول ہو یا مشرقی سرحد پر جارح بھارت کی ہر مہم جوئی ناکام بنانے کیلئے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ مکمل طور پر ہائی الرٹ ہیں۔ ترجمان پاک افواج کے مطابق موجودہ ماحول میں پاک فوج لائن آف کنٹرول پر انتہائی چوکس ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر کوٹلی ، کھوئی رٹہ اور تتہ پانی سیکٹرز میں فائر بندی کی کھلی خلاف ورزیاں کیں۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا ۔ پاک فوج کے بھرپور جواب پر بھارتی فورسز کو ناقابل تلافی جانی نقصان ہوا جبکہ کئی بھارتی چوکیاں تباہ ہو گئیں۔ بھارتی فورسز کی جان بوجھ کر شہری آبادی پر فائرنگ سے 4 شہری شہید اور 2 زخمی ہوئے۔