Thursday, May 2, 2024

پاکستان کی تینوں اسٹاک ایکس چینجر کے انضمام کا عمل تاخیر کا شکار

پاکستان کی تینوں اسٹاک ایکس چینجر کے انضمام کا عمل تاخیر کا شکار
December 23, 2015
کراچی (92نیوز) پاکستان کی تینوں اسٹاک ایکس چینجز کے انضمام کا عمل تاخیر کا شکار ہو گیا۔ اب پاکستان اسٹاک ایکسچینج 11 جنوری سے کام شروع کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تینوں اسٹاک ایکس چینجز کے انضمام کے بعد انضمام شدہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے 28 دسمبر سے کام شروع کرنا تھا۔ کچھ قانونی پیچیدگیوں کے باعث اب پاکستان اسٹاک ایکسچینج 11 جنوری سے کام شروع کرے گا۔ ڈی میوچلائیزیشن کے عمل میں لاہور اور اسلام اآباد ایکس چینج ختم ہو جائیں گی اور تینوں ایکس چینجزضم ہو کر پاکستان اسٹاک ایکس چینج بن جائیں گی۔ ڈی میوچلائیزیشن کے بعد لاہور ، کراچی اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کی بجائے ایک ہی اسٹاک مارکیٹ ”پاکستان اسٹاک ایکسچینج“ ایک کمپنی کی طرز پر کام کرے گی جس کے اپنے شیئر ہولڈرز‘ بورڈ آف ڈائریکٹرز ہوں گے جو شیئر ہولڈرز کو جوابدہ ہوں گے اور اس طرح سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے نئی مصنوعات متعارف کروائی جا سکتی ہیں۔ تینوں اسٹاک ایکس چینجزکے ارکان 40 فیصد کے مالک ہوں گے جبکہ باقی 20 فیصد حصص عوام کو فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔