Sunday, September 8, 2024

پاکستان کی تین کرکٹ ٹیمیں آج انگلش میدانوں میں اِن ایکشن

پاکستان کی تین کرکٹ ٹیمیں آج انگلش میدانوں میں اِن ایکشن
July 3, 2016
لندن (92نیوز) انگلینڈ میں موجود پاکستان کی تین کرکٹ ٹیمیں آج میدان میں اتریں گی۔ قومی ٹیم سمر سیٹ کیخلاف ٹور میچ کھیلے گی۔ اے ٹیم سری لنکا اے کے مدمقابل ہوگی۔ پاکستانی کڑیاں انگلش ویمن ٹیم کیخلاف ان ایکشن ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سینئر ٹیم کے ٹور میچوں کا آغاز آج سے ہو گا۔ مصباح الیون سہ روزہ میچ میں سمر سیٹ کیخلاف میدان میں اترے گی۔ انگلینڈ میں ہی موجود پاکستان اے اور سری لنکا اے کا چار روزہ میچ بھی آج سے لیسٹر میں شروع ہو گا۔ پاکستان ویمن ٹیم برسٹل میں انگلش ٹیم سے ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گی۔ میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔