Friday, April 26, 2024

پاکستان کی ترقی کیلئے بلوچستان میں امن واستحکام ناگزیر ہے ، آرمی چیف

پاکستان کی ترقی کیلئے بلوچستان میں امن واستحکام ناگزیر ہے ، آرمی چیف
July 6, 2021

راولپنڈٰی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے پاکستان کی ترقی کیلئے بلوچستان میں امن واستحکام ناگزیر ہے۔

بلوچستان سے متعلق ساتویں قومی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ورکشاپ کے شرکاء کی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کا مقصد بلوچستان کی مستقبل کی قیادت کو قومی، صوبائی امور سے روشناس کرانا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی ترقی کیلئے بلوچستان میں امن و استحکام ناگزیر ہے۔ یہ مشکل سے حاصل کردہ امن کے ثمرات سمیٹنے کا وقت ہے۔ دیرپا استحکام کے لیے عوامی فلاح، سماجی و اقتصادی ترقی کو ترویج دینا ہو گی۔ سیکیورٹی فورسز پاکستان، بلوچستان میں امن و خوشحالی کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

آرمی چیف نے خطاب میں داخلی اور بیرونی خطرات پر بھی روشنی ڈالی۔