Thursday, April 25, 2024

پاکستان کی ترقی کا دارومدار کراچی کی ترقی پر ہے، فردوس شمیم نقوی

پاکستان کی ترقی کا دارومدار کراچی کی ترقی پر ہے، فردوس شمیم نقوی
August 16, 2020
کراچی (92 نیوز) رہنماء پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے نائنٹی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا دارومدار کراچی کی ترقی پر ہے۔ فردوس شمیم نقوی بولے کہ غیر آئینی کاموں پر یقین ہی نہیں رکھتے، بڑی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقاتوں میں لوکل گورنمنٹ کی ترقی اور ان کو فنڈز دینے کے حوالے سے بات کی گئی۔ ادھر دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنماء حافظ نعیم بولے کہ کراچی کے لئے رکھے گئے بجٹ کو خرچ ہی نہیں کیا جاتا۔