Friday, April 26, 2024

پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے ، صدر مملکت

پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے ، صدر مملکت
December 9, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاو کرپشن  ہے ، بدعنوان عناصر کے اثاثوں کے حوالے سے پوچھا جانا چاہئے ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا معاشرے میں خوف خدا ہو تو کسی قانون یا عدالت کی ضرورت ہی نہ رہے، غیر جانبداری ، اہلیت اور حکمت کرپشن کے خاتمےمیں اہم ہیں۔ ایوان صدر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کوئی معاشرہ کرپشن  سے پاک ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا، قانون پرعمل نہ ہونے سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔