Wednesday, April 24, 2024

پاکستان کی تجوری خالی کر کے جو پیسا باہر بھیجا جاتا ہے اس کیخلاف سندھ کو جگانے آئے ہیں: شاہ محمود قریشی

پاکستان کی تجوری خالی کر کے جو پیسا باہر بھیجا جاتا ہے اس کیخلاف سندھ کو جگانے آئے ہیں: شاہ محمود قریشی
April 26, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے خاندان کا نام آیا ہے اس لیے تحقیقات کا آغاز بھی ان سے کیا جائے۔ پانامہ کی حکومت تمام دستاویزات دینے کے لئے تیار ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمو قریشی کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ تحریک کا آغاز کرنے کے لیے کراچی پہنچے تھے۔ ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تجوری خالی کر کے جو پیسا باہر بھیجا جاتا ہے اس کے خلاف سندھ کو جگانے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی وزیراعظم کے ٹرم آف ریفرنس کو مسترد کر دیا ہے اور اس سلسلے میں قانونی ماہرین سے مدد کی درخواست کی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کرپشن مٹاؤ اور ملک بچاؤ تحریک کا آغاز سندھ سے کیا جا رہا ہے اور اس کے مثبت نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔