Sunday, September 8, 2024

پاکستان کی تجارت بہتر ہونے سے ترقی کی راہیں کھلیں گی : خرم دستگیر

پاکستان کی تجارت بہتر ہونے سے ترقی کی راہیں کھلیں گی : خرم دستگیر
August 29, 2015
لاہور(92نیوز)وفاقی وزیر تجارت و صنعت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تجارت بہتر ہورہی ہے جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ ترقی کی راہوں کے دروازے بھی کھلیں گے۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر تجارت و صنعت خرم دستگیر نے ایکسپوسنٹر لاہور میں بین الاقوامی تجارتی میلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنا کے ساتھ ٹریڈ بڑھ رہی ہے جو خوش آئند ہے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں لگائی جانے والی جدید مشینری اس شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لے کر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال تک تجارتی سطح پر خواتین کے لیے نوکریوں کے مواقع دوگنا ہو جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے ایکسپو سنٹر میں لگے بین الاقوامی کمپنیوں کے سات سو سٹالز کا دورہ کیا جبکہ تین سو سے زائد ممالک سے آئے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے تبادلہ خیال کیا۔ بین الاقوامی تجارتی میلے میں موجود شرکاءنے بھی اس طرح کی سرگرمیوں کے فروغ اور رجحان میں اضافے کو سراہا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی تجارتی میلہ دنیا بھر میں تعلقات استوار کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔