Thursday, May 9, 2024

پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق 45 برس کے ہو گئے

پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق 45 برس کے ہو گئے
May 28, 2019
ميانوالی (92 نیوز) پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق 45 برس کے ہو گئے۔ مصباح الحق کو استقامت اور عزم وہمت کی مثال قراردینا غلط نہ ہو گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے زندگی کی 45 بہاریں دیکھ لیں۔ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے سب سے زیادہ 26 ٹیسٹ میچ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ 28مئی 1974 کو میانوالی میں جنم لینے والے مصباح الحق خان نیازی نے 2001 میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا۔ انہوں نے کیرئیر کے دوران 75 ٹیسٹ میچ کھیل کر 5222 رنز بنائے جن میں 10 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ مصباح الحق نے 162 ون ڈے انٹرنیشنل میں 5122 رنز اسکور کیے جن میں 42 نصف سنچریاں شامل ہیں ، ون ڈے میں انکا زیادہ سے زیادہ اسکور 96 ناٹ آؤٹ تھا۔ وہ کوئی سنچری اسکور نہیں کر سکے۔ مصباح الحق نے 39 ٹی ٹونٹی میچز کھیل کر 788 رنز بنائے۔ مصباح الحق نے 14 مئی 2017 کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔ مصباح الحق انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل میں بھرپور حصہ  لے رہے ہیں۔