Tuesday, April 23, 2024

پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین شادی ،چشتیاں میں زمیندار نے دو چھوٹے بھائیوں کی شادی پر ایک ارب اڑا دیا

 پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین شادی ،چشتیاں میں زمیندار نے دو چھوٹے بھائیوں کی شادی پر ایک ارب اڑا دیا
December 21, 2015
چشتیاں(92نیوز)ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں کے چک نمبر 35فتح میں تقریبا1ارب کی لاگت سے جاری 6دن سے شادی نے تما م تر قانونی ضابط اخلاق کی دھجیاں بکھیردی ۔ تفصیلات کے مبطابق  چک نمبر 35فتح کے رہائشی افضل کھوکھر جو کہ دبئی میں کنٹریکٹرہے اس کے دوچھوٹے بھائیوں شہزاد اور آصف کی شادی کے انتظامات 1ارب روپے کے کئے گئے ہیں ۔7ہزار آدمیوں کے انتظامات کئے گئے ہیں یہ شادی 14دسمبر سے شروع ہے اور ہر رات 3ہزار VViPاور 5ہزار عام آدمیوں کے کھانے کے انتظامات کئے گئے ہیں vvipکھانا پر ہیڈ 17ہزار اور عام کھانا 1ہزار پرہیڈ ہے ۔ جن میں 5کروڑ روپے میں کیڑنگ ، 3کروڑ روپے میں پھلوں کی ڈیزائننگ کے لئے انڈیاسے آیا ہے ،6کلومیٹر ددنوں اطراف راستوں میں 75لاکھ روپے کی لائیٹنگ ، 6دن دبئی آتش بازی 60لاکھ روپے ، لاکھوں روپے کی فائرنگ ، انگلش شراب اور وائن  فلمی و انٹرنیشنل ڈانس اداکاریں فحاشہ ڈانس جس میں ان پر UAEدرہم اور امریکی ڈالر نچھاور کئے جاتے ہیں ۔ کیٹرنگ لگانے کے لئے لوگوں کی زیر کاشت زمینوں پر فصل کو کرش کرکے ڈبل قیمیتوں میں لگایا گیا ہے ۔ہر رات فنکشن میں مقامی گلوکاروں کے علاوہ پاکستانی گلوکار 16تاریخ کی رات ندیم عباس ، 17تاریخ کی رات UKکی فوک سٹار رانی تاج اور عارف لوہار ، ماروی میڈم اور 18کو انٹرنیشنل لیجنڈ سٹار راحت فتح علی اور 19تاریخ میں عطااللہ عیسی خیلوی نے شمولیت کی ہے جن پر آئے ہوئے مہمانوں نے درہم اور ڈالر نچھاور کئے ہیں ۔ شادی میں UAEسے عربی ، انگریزو مقامی مہمانو ں کے لئے بیلی ڈانس ، مجرہ ، شراب کے نشہ میں ہوتا رہا ہے ۔ بین الاقوامی مہمانوں کے لئے دبئی سے امپورٹڈ گاڑیاں وغیر ہ منگوائی ہیں ۔اندرونی ذریعے کے مطابق اس شادی کا بجٹ 1ارب ہے جس میں 5دنوں کے ولیمہ میں Vvipمہانوں کے لئے 12سے 20کھانے کی ڈشوں اور عام مہمانوں کے لئے 3سے 7ڈشوں جبکہ بن بلائے و دیکھنے کے لئے آئے ہوں کے لئے لنچ بکس کا انتظام کیا گیا ہے ۔19تاریخ کے آخری ولیمہ میں 40ڈش کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس شادی نے حکومت پنجاب کی ون ڈش ، بے جا لائیٹ ، اور ترمیم آرڈنیس 2015 ساؤنڈسسٹم ، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی خلاف ورزی کی دھجیاں بکھیردی ہیں ۔ عوامی حلقو ں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی شادی سے معاشر ے میں برے اثرات سامنے آئیں گے اور انتظامیہ کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے ۔شادی والوں نے اپنی ذاتی سیکورٹی کے لئے 150گارڈز کا انتظام کررکھا ہے جنہوں نے گذشتہ رات ہونے والے فحاش عربی بیلی ڈانس میں لوگوں کو دور کرنے کے لئے ہوائی اور پیروں میں فائرنگ کی ہے ۔