Wednesday, May 8, 2024

پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ توڑ مہنگائی ، عوام دہائیاں دینے پر مجبور‏

پاکستان کی تاریخ میں  ریکارڈ توڑ مہنگائی ، عوام دہائیاں دینے پر مجبور‏
February 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ توڑ مہنگائی  نے  عوام کو  دہائیاں دینے پر مجبور کردیا ،  دال چاول  سمیت کھانے پینے کی مختلف  اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنادیا۔ گوشت تو پہلے ہی پاکستان کے عوام کی  پہنچ سے دور تھا، اب تو دال، چاول، آٹا،  اور دیگر اشیاء بھی ہاتھ سے نکلتی جارہی ہیں  ، جن کی قیمتیں سن کر شہریوں کے ہوش اڑنے لگے ۔ ایک سال کے دوران چنے کی دال 40 روپے  اضافے سے 160 روپے، ماش کی دال 70 روپے اضافے سے 220 روپے تک پہنچ گئے ہیں ۔ مہنگائی کے باعث آٹا خریدنا بھی مشکل ہوگیا  ہے ، قیمت 19 روپے اضافے کے بعد 60 روپے فی کلو تک جاپہنچی  ہے ، رہی سہی کسر سبزیوں کی قیمتوں نے پوری کردی ۔ حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے دعوے تو کیے جارہے ہیں  لیکن منافع خور بھی عوام کی چمڑی ادھیڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ۔