Saturday, April 20, 2024

پاکستان کی بھارت کو پھر کلبھوشن جادیو کیلئے وکیل کرنیکی پیشکش

پاکستان کی بھارت کو پھر کلبھوشن جادیو کیلئے وکیل کرنیکی پیشکش
August 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارت کو ایک بار پھر کلبھوشن جادیو کے لیے وکیل کرنے کی پیشکش کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق بھارت سے سفارتی رابطہ کیا گیا ہے۔۔تاہم بھارت نے جواب نہیں دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کہتی ہیں کشمیرسے متعلق مؤقف نہیں بدلا۔ سیاسی نقشہ وقت کی ضرورت تھی۔۔چاہتے ہیں او آئی سی مسئلہ کشمیرپرقائدانہ کردارادا کرے۔ انہوں نے افغان فورسزکی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت بھی کی۔ ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق بھارت سے سفارتی رابطہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے سیاسی نقشے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے چاہتا ہے۔ او آئی سی سے بہت توقعات ہیں۔ انہوں نے سلامتی کونسل کے ارکان بالخصوص چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ عائشہ فاروقی نے کہا کہ افغانستان سے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کےلیے پرعزم ہیں۔ لبنان دھماکوں میں ایک پاکستانی بچہ بھی شہید ہوا۔ دفتر خارجہ کے نئے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔