Friday, April 19, 2024

پاکستان کی بنگلہ دیش کو پہلے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے شکست

پاکستان کی بنگلہ دیش کو پہلے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے شکست
January 24, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان کی ٹی 20 میں 6 ناکامیوں کے بعد پہلی  فتح ہے۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک 58رنز بنا کر نمایاں رہے، احسان علی نے 36 اور محمد حفیظ نے 17رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شفیع الاسلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ مستفیض الرحمان، امین حسین اور امین السلام نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 141 رنز بنائے، پاکستان کے حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی آل رائونڈر شعیب ملک 58 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے، سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔