Sunday, September 8, 2024

پاکستان کی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے امریکی لڑکی سے نکاح کر لیا

پاکستان کی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے امریکی لڑکی سے نکاح کر لیا
November 30, 2018
بہاولپور (92 نیوز) فیس بک سے شروع ہونے والی محبت داستان شادی کے بندھن میں بدل گئی۔ پاکستان کی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مجیب الرحمان نے امریکی لڑکی بریٹنی سے بہاولپور میں نکاح کر لیا۔ بریٹنی اور مجیب کے درمیان دوستی کے رشتے کا آغاز دو سال قبل فیس بک پر ہوا تھا جو کہ محبت میں بدل گیا ۔ مجیب الرحمان سے شادی کے لیے بریٹنی بدھ کے روز بہاولپور پہنچی تھی جہاں بریٹنی کے مشرف با اسلام ہونے کے بعد دونوں نے نکاح کر لیا۔