Friday, April 26, 2024

پاکستان کی برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں، فرخ حبیب

پاکستان کی برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں، فرخ حبیب
December 12, 2021 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے پاکستان کی برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

فرخ حبیب نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایف بی آر کو کاروبار دوست ادارہ بنانے کےلیے ریفارمز لا رہے ہیں۔ پچھلے سال کی نسبت اس سال زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا۔ بینک قرض فراہمی میں سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا بدقسمتی سے تین ہزار ارب روپے قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے۔ سابق حکومتوں نے زرعی شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ رواں سال گندم، چاول اور گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔