Sunday, May 12, 2024

پاکستان کی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی

پاکستان کی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
November 18, 2019
ڈھاکہ (92 نیوز) بنگلہ دیش میں جاری اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں پاکستان نے اومان کو 147 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے، اوپنر حیدر علی نے سنچری اسکور کی، روحیل نذیر اور خوشدل شاہ نے نصف سنچریاں بنائیں۔ ہدف کے تعاقب میں اومان کی پوری ٹیم 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ایونٹ میں مسلسل 3 کامیابیوں کے باعث قومی ایمرجنگ ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔