Wednesday, April 24, 2024

پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کو اینٹی منی لانڈرنگ قوانین مزید سخت کرنے کی یقین دہانی

پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کو اینٹی منی لانڈرنگ قوانین مزید سخت کرنے کی یقین دہانی
October 19, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو اینٹی منی لانڈرنگ قوانین مزید سخت کرنے کی یقین دہانی  کرا دی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  حکومت پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمدکیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے مذاکرات کا آخری دور مکمل ہو گیا ہے ، حکومت نے وفاقی اور صوبائی سطح پر اینٹی منی لانڈرنگ ٹاسک فورسز بنانے کا فیصلہ کر لیا  ۔