Thursday, May 9, 2024

پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، صدر عارف علوی

پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، صدر عارف علوی
March 25, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

ملٹری پریڈ سے خطاب میں صدر مملکت نے  دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا جس میں کہا کہ ہم اپنی سلامتی اور دفاع کیلئے پر عزم اور ہر قسم کی صلاحیت سے لیس ہیں ، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مقبوضہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے ،بلا شبہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کشمیریوں کے ساتھ ظلم پر پاکستان سمیت پوری دنیا کو تشویش ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کے اتحاد اور اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ، او آئی سی جیسے فورم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستانی قوم نے بے شمار قربانیاں دیں۔