Thursday, March 28, 2024

پاکستان کی آئی ایم ایف سے 300 ارب روپے محصولات کا رواں مالی سال کا ہدف کم کرنے کی درخواست

پاکستان کی آئی ایم ایف سے 300 ارب روپے محصولات کا رواں مالی سال کا ہدف کم کرنے کی درخواست
February 6, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے 300 ارب روپے سے 300 ارب روپے محصولات کا رواں مالی سال کا ہدف کم کرنے کی درخواست کر دی۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک بنیادی طور پر دو امور پر سامنے آیا۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 300 ارب روپے محصولات کا 2019 2020 کا ہدف کم کرنے کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اس اقدام پر رضامند نہیں۔ آئی ایم ایف منی بجٹ کے ذریعے نئے ٹیکس لگانے کا مشورہ دے رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دوسرا مسئلہ بجلی اور گیس قیمتیں بڑھانے کے معاملے پر سامنے آیا ۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے تین سالہ شیڈول پر ضمنی عمل درآمد گذشتہ تین ماہ میں ہوچکا ہے۔ پاکستان مزید قیمتیں بڑھانے کے تین سالہ پیکج پر نرمی کا خواہش مند ہے۔ آئی ایم ایف پاکستان کے موقف کی مخالفت کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے اس سلسلے میں پاکستان کو پیکج لیتے وقت کئے گئے وعدوں کی یاد دہانی کروا رہا ہے پاکستان نے پیکج لیتے وقت تین سال میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ساٹھ تا 80 فیصد اضافہ کرنے کا تین سالہ شیڈول قبول کیا تھا۔ پہلے تین ماہ میں قیمتیں بڑھانے کے بعد صارفین کے ردعمل کے بعد پاکستان نے شیڈول پر نظرثانی کی درخواست کی۔ رواں مذاکرات میں محصولاتی خساروں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا شیڈول متنازعہ بن گیا۔ اس سلسلے میں سامنے آنے والے ڈیڈ لاک پر جمعہ کو فیصلہ کن مذاکرات ہونگے۔