Thursday, March 28, 2024

پاکستان کی 72 سالہ ترقی نے مجھے حیران کیا ہے، شہزادہ ولیم

پاکستان کی 72 سالہ ترقی نے مجھے حیران کیا ہے، شہزادہ ولیم
October 16, 2019
اسلا م آباد (92 نیوز) برطانوی شہزادہ ولیم نے کہا کہ پاکستان کی 72سالہ ترقی نے مجھے حیران کیا ہے، محمد علی جناح کا قول ہے کہ کوئی جدوجہد اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام نہ کریں۔ شہزادہ ولیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں 15 لاکھ پاکستانی نژاد شہری ہیں، پاکستان کے گریٹ پوٹینشل سے فائدہ قربانیاں دے کر ہی اٹھایا جاسکتا ہے، پاکستان نے دہشت گردی اور نفرت کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں۔