Thursday, April 25, 2024

پاکستان کھیلوں اور سیاحت کے لیے محفوظ ملک، امریکی خواتین بائیکرز نے بھی ثابت کر دیا

پاکستان کھیلوں اور سیاحت کے لیے محفوظ ملک، امریکی خواتین بائیکرز نے بھی ثابت کر دیا
September 18, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) امریکی خواتین بائیکرز نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کھیلوں اور سیاحت کے لیے محفوظ ملک ہے۔

انٹرنیشنل خواتین بائیکرز اور پاکستانی ٹیم ممبرز حکومت خیبر پختونخوا کے مشکور ہو گئے۔ امریکی خواتین بائیکرز خیبر پختونخوا کی خوبصورتی اور مہمان نوازی کے بھی متعرف بن گئیں۔ 9 امریکی خواتین نے موٹر سائیکل پر خیبر پختونخوا کے شمالی علاقہ جات اور گلگت بلتستان کا روڈ ٹریپ مکمل کر لیا۔ خواتین بائیکرز نے خیبر پختونخوا کی خوبصورت وادیوں کی بھی دل کھول کر تعریف کی۔