Saturday, April 27, 2024

پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں نیسپاک نے کرپشن کی بڑی تاریخ رقم کر دی، رپورٹ

پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں نیسپاک نے کرپشن کی بڑی تاریخ رقم کر دی، رپورٹ
March 12, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں نیسپاک نے کرپشن کی بڑی تاریخ رقم کر دی۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق نیسپاک کو کی جانے والی اڑتیس کروڑ آٹھ لاکھ بہتر ہزار چھ سو چون کی ادائیگیوں میں بڑی بےضابطگی سامنے آگئی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق نیسپاک کو رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی کے ایل آئی کا ٹھیکہ دیا گیا۔ کنسلٹنٹ کے لیے درخواست دینے والی چار کمپنیوں کو نیسپاک کی وجہ سے رد کیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیسپاک کو کی جانے والی ادائیگیوں کی کوئی فہرست مرتب نہیں کی گئی۔ نیسپاک کو غیرقانونی طور پرچوبیس کروڑ بیالیس لاکھ سے زائد ادا کیےگئے مگر وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ نسلنٹنسی چارجز کے طور پر تین کروڑ سے زائد کی ادائیگی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیسپاک کو مجموعی طور پر تین کروڑ بہتر لاکھ سے زائد کی ادائیگی ہوئی، وجہ معلوم نہ ہوئی۔ نیسپاک کے ملازمین کو تین کروڑ پچاس لاکھ سے زائد کی رقم کی ادائیگیاں، مگر وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق معاہدے میں توسیع پر بھی غیرقانونی طور پر ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد کی غیر قانونی رقم نیسپاک نے بٹوری۔