Friday, April 26, 2024

پاکستان کپ : سندھ 319 رنز ہدف کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گیا‘ خیبرپختونخوا 7رنز سے فاتح

پاکستان کپ : سندھ 319 رنز ہدف کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گیا‘ خیبرپختونخوا 7رنز سے فاتح
April 28, 2016
فیصل آباد (92نیوز) پاکستان کپ میں خیبرپختو نخوا نے سندھ کو سات رنز سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو انیس رنز بنائے۔ احمد شہزاد ایک سوتینتالیس اور فخرز مان اڑسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سندھ کے محمد عامر، رومان رئیس اور بلال آصف نے دو‘ دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں سندھ کی پہلی تینوں وکٹیں بائیس رنز پر گر گئیں تاہم خالد لطیف نے ٹیم کو سہارا دیا اور ایک سو اڑسٹھ رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ فواد عالم نے چوہتر رنز بنائے تاہم خالد لطیف اور فواد عالم کی شاندار بلے بازی بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکی اور سندھ مقررہ اووروں میں تین سو بارہ رنز بنا سکا۔ خیبرپختونخوا کے ضیا الحق نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سمین گل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ خیبرپختونخوا کے کپتان احمد شہزاد اور سندھ کے بلے باز خالدلطیف شاندار بلے بازی پر مشترکہ طور پر مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائے۔