Tuesday, April 23, 2024

پاکستان کپ : بلوچستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد کو ہرا دیا

پاکستان کپ : بلوچستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد کو ہرا دیا
April 28, 2016
فیصل آباد (92نیوز) پاکستان کپ میں بلوچستان نے اسلام آباد کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ شکست کے باوجود اسلام آباد کے کپتان کامران اکمل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوا۔ کامران اکمل اور امام الحق کی شاندار سنچریوں کی مدد سے تین سو پندرہ کا بڑا اسکور کرنے کے باوجود فتح اسلام آباد کا مقدر نہ بن سکی۔ بلوچستان نے تین سو سولہ رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر دو گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔ بلوچستان کی ٹاپ اور مڈل آرڈر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور فتح اسلام آباد سے چھین لی۔ کپتان اظہر علی نے سب سے زیادہ اسی رنز بنائے۔ عمر اکمل انسٹھ اور اویس ضیا پینتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسلام آباد کے محمد سمیع نے تین وکٹیں حاصل کیں۔