Thursday, May 9, 2024

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں ،دو لاکھ لٹر سے زائد ایرانی ڈیزل برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں ،دو لاکھ لٹر سے زائد ایرانی ڈیزل برآمد
September 12, 2020

کراچی ( 2 نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 2 لاکھ لٹرسے زائد ایرانی ڈیزل برآمد ، 6 ملزم گرفتار،  گاڑیوں سے تین ہزار کلو چھالیہ ، سترہ سو سے زائد گٹکے کے پیکٹ اور نایاب نسل کے پربندے برآمد کر لئے ۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں ،ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران دولاکھ  لیٹر سے زیادہ ایرانی ڈیزل برآمد کیاگیا ، تین ملزمان بھی پکڑے گئے۔

دوران چیکنگ مسافر کو چ سے نایاب نسل کےچارپرندے برآمد کئےگئے ، نایاب نسل کے پرندوں کومحکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے عہدیداروں کی موجودگی میں آزاد کردیاگیا۔

کوسٹ گارڈ نےناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ایک اورکارروائی کےدوران گاڑیوں سے تین ہزار 240 کلو گرام چھالیہ، ایک ہزار780پیکٹ گٹکادیگر سامان برآمدکرلیاایک ملزم کو گرفتار کیاگیا۔

ترجمان کےمطابق برآمد کئے گئے سامان کی  مالیت اکتالیس ملین روپے  ہے ، گوسٹ گارڈ نے کراچی لٹھ بستی سے اسمگلنگ شدہ نان کسٹم پیڈ  کارتحویل میں لیکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔