Monday, May 20, 2024

پاکستان کوسٹ گارڈ کے زیر اہتمام منوڑہ تا کیماڑی بوٹ ریلی

پاکستان کوسٹ گارڈ کے زیر اہتمام منوڑہ تا کیماڑی بوٹ ریلی
September 6, 2020

کراچی ( 92 نیوز)یوم دفاع کے موقع پر پاکستان کوسٹ گارڈ کے زیراہتمام کراچی میں منوڑہ سے کیماڑی تک بوٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا  جس میں 20 سے زائد کشتیاں شریک ہوئیں۔

یوم دفاع پاکستان مُلک بھر کی طرح کراچی میں  بھی جوش و خروش سے منایا گیا ۔کراچی میں پاکستان کوسٹ گاررڈ کی جانب سے کھلے سمندر میں بوٹ ریلی کا انعقاد منوڑہ تا کیماڑی کیا گیا  جس میں 20 سے زائدکشتیاں شریک ہوئیں  ۔ ریلی کے شرکاء کا جذبہ عروج پر رہا ۔

تقریب سے خطاب میں ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر ثاقب قمر کا کہنا تھا پاکستان کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں ،

پیپلزپارٹی کے رہنماء قادر پٹیل کا کہنا تھا وطن عزیز کی طرف بُری نظر سے دیکھنےوالوں کو نہیں چھوڑیں گے ۔

تقریب کے اختتام پر ریلی کی فاتح النور کشتی کے محمد شہزاد سمیت دوسری اور تیسری پوزیشن پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات دیے گئے ۔