Friday, April 26, 2024

پاکستان کورونا پر پیکیج دینے والا پہلا ترقی پذیر ملک ہے، وزیراعلیٰ بزدار

پاکستان کورونا پر پیکیج دینے والا پہلا ترقی پذیر ملک ہے، وزیراعلیٰ بزدار
April 13, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کورو نا نے دنیا بھر میں معمولات زندگی متاثر کیا، ترقی پذیر ممالک میں پاکستان مالی پیکیج دینے والا پہلا ملک ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ پابندیوں کے باعث دیہاڑی دار طبقے کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔ کمزور لوگوں کو ریلیف دینا تحریک انصاف کی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ حکومت کو متاثرہ لوگوں کی مالی مشکلات کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مستحق خاندانوں کے لئے بے مثال مالی امداد کا پروگرام شروع ہو چکا ہے۔ مستحق خاندانوں کو ان کا حق ہر صورت پہنچائیں گے۔ مالی امداد کا پروگرام انتہائی شفاف ہے۔ یہ وقت سیاست سے بالاتر ہوکر متاثرہ خاندانوں کی مدد کا ہے۔