Saturday, May 11, 2024

پاکستان کورونا وائرس کے تیز پھیلاؤ والے 10 ممالک میں شامل

پاکستان کورونا وائرس کے تیز پھیلاؤ والے 10 ممالک میں شامل
May 9, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان کورونا وائرس کے تیز رفتار  پھیلاؤ والے 10ممالک میں شامل ہو گیا ، گزشتہ  24 گھنٹے میں وائرس کے باعث مزید 24 افراد دم توڑ گئے ، مجموعی اموات 618 ہوگئیں ، ایک روز میں ایک ہزار637 نئے کیسز رپورٹ ہو گئے ، مریضوں کی تعداد 27ہزار 474 تک جا پہنچی۔

پاکستان کورونا کیسز بڑھنے کی شرح کے اعتبار سے ٹاپ ٹین ملکوں میں شامل ہوگیا ، 24گھنٹوں میں مزید 24 افراد جان سے گئے ، مجموعی اموات 618 ہو گئیں ، مزید 1637 مریض پازیٹو نکلے جس کے بعد تعداد 27ہزار 474تک جاپہنچی،کورونا کاشکار بچہ این آئی سی ایچ اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا، تف

بڑھتے ہوئے کورونا کیسز تشویشناک صورتحال اختیار کرنے لگے، پاکستان کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کی شرح کے اعتبار سے دنیا کے ٹاپ ٹین ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث مزید 24 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد اموات 618 ہوگئیں، ایک روز میں ایک ہزار637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 27ہزار 474 تک جا پہنچی۔

پنجاب میں دس ہزار471، خیبرپختونخوا میں4ہزار 327 ، بلوچستان میں ایک ہزار آٹھ سو چھہتر مریض  ہوگئے، اسلام آباد میں ایک دن میں اکیاون نئے کیس سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 609 تک جاپہنچی۔

گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 421 جبکہ آزاد کشمیر میں اناسی ہوگئی، ملک بھر میں اب تک 2لاکھ 70سے زائد ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار کے قریب ٹیسٹ ہوئے، اب تک 7756 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

کورونا کاشکار بچہ این آئی سی ایچ اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا، پروفیسر جمال رضا کے مطابق بچے کو تین روز قبل داخل کرایا گیا تھا،کورونا کی تصدیق ہوئی تھی،ساتھ ہی مختلف پیچیدگیوں کا بھی شکار تھا۔