Friday, April 19, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس مزید 27 زندگیاں نگل گیا

پاکستان میں کورونا وائرس مزید 27 زندگیاں نگل گیا
October 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد انتقال کر گئے۔ گزشتہ 24 کے دوران ایک ہزار 490 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہزار 206 رہ گئی۔ سندھ میں ایکٹو کیسز 22 ہزار 696، پنجاب میں 16 ہزار 48، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 326، اسلام آباد میں 2 ہزار 272  ایکٹو کیسز ہیں۔ اسکے علاوہ گلگت بلتستان میں 160، بلوچستان میں 178 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 526 ایکٹو کیسز ہیں۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 27 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 893 ہوگئی۔ ایک دن میں 52 ہزار 415 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 84 ریکارڈ کی گئی۔

این سی اوسی حکام کا مزید کہنا تھا کہ 3 ہزار 407 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز ایک ہزار 760 مریض صحتیاب ہوئے۔ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 77 ہزار 249 ہوچکی ہے۔