Friday, March 29, 2024

 پاکستان کوتنہاکرنے کی بھارتی پالیسی ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے:جنرل جوزف ووٹل

 پاکستان کوتنہاکرنے کی بھارتی پالیسی ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے:جنرل جوزف ووٹل
March 10, 2017
  واشنگٹن (ویب ڈیسک)بھارت کی حرکتوں سے امریکہ بھی پریشان امریکی فوج کے اعلیٰ ترین افسر جنرل جوزف ووٹل کہتے ہیں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاکرنے کی بھارتی پالیسی ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے اسلام آباد کےاقدامات مثبت جبکہ بھارتی پالیسی تعلقات میں خرابی کا باعث بن رہی ہے۔ تفصیلاتکےمطابق پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے بھارت کی عالمی سازشیں بے نقاب ہونے لگیں امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا ہے کہ پاکستان بھارت تنازع ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے۔ امریکی  جنرل  کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کی خرابی کی وجہ بھارت کی پاکستان مخالف پالیسی ہے۔ بھارت نے کھلے عام پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرنے کی بات کی جو تعلقات بہتر بنانے میں بڑی رکاوٹ ہے۔ جنرل جوزف نے کہا پاکستان اور افغانستان نے سرحدی علاقوں میں عدم استحکام میں کمی کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے جبکہ پاکستان اور افغانستان کی  افواج کے درمیان تعاون میں  بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ امریکی جنرل نے واضح کیا کہ افغان مشن میں کامیابی کیلئے مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی ضروری ہے۔۔