Thursday, March 28, 2024

پاکستان کوارٹرکا معاملہ سندھ کا نہیں وفاق کا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان کوارٹرکا معاملہ سندھ کا نہیں وفاق کا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ
October 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہاکہ پاکستان کوارٹرزکاایشو سندھ کانہیں ،وفاق کا معاملہ ہے ۔ اگر ضرورت پڑی تو پاکستان کوارٹرز کے مسئلے پر سپریم کورٹ جائینگے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے بیان پر کہا کہ انہیں وال کھولنا اور بند کرنا آتاہے تو انہیں واٹربورڈ میں ملازمت دے دیتے ہیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے  پاکستان کواٹرز کے مکینوں کی حمایت کردیاور کہاکہ یہ معاملہ سندھ کاہے ہی نہیں ، زمین وفاق کی ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ جگہ خالی کروانے کا حکم دیاتھا۔اس مسئلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑا تاکریں گے۔ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیرفیصل واوڈا کے بیان پر کہاکہ انہیں وال کھولنااور بند کرنا آتاہے تو واٹربورڈ میں ملازمت دینے کو تیار ہیں۔ مراد علی شاہ کاکہناتھاکہ یہ تاثردرست نہیں کہ سندھ حکومت منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی سے تعاون نہیں کررہی ، سندھ حکومت تمام معلومات جے آئی ٹی کو فراہم کرئے گی۔