Friday, April 19, 2024

پاکستان کوارٹرزکے مکینوں پر پولیس آپریشن نے سوالات جنم دیدیئے

پاکستان کوارٹرزکے مکینوں پر پولیس آپریشن نے سوالات جنم دیدیئے
October 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان کوارٹرزکےمکینوں پرپولیس آپریشن نےکئی سوالات جنم دیدیئے ، پولیس نے کس کے حکم پر آپریشن کیا؟،  شیلنگ اور لاٹھی چارج کا حکم کس نے دیا؟،  خواتین بچوں اور بزرگوں پر پانی کی توپ کس کے حکم سے چلائی گئی؟۔ نہتےپرامن  مظاہرین پر شیلنگ کیوں کی گئی ، احتجاج میں خواتین بچے اور بزرگوں  کی موجودگی کے باوجود لاٹھی چارج کیوں کیاگیا وزیراعلی سندھ کو جب  پولیس آپریشن کا معلوم ہوا توانہوں نے برہمی  کااظہارکیا ، فوری آپریشن روکنے کا بھی حکم دیا ، اس کا مطلب سندھ حکومت نے آپریشن کرنےکاحکم نہیں دیاتھا۔ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے بھی پولیس  آپریشن پر تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے ، جو یہ معلوم  کرے گی کہ پولیس نے بچوں ،بزرگوں اور خواتین پر کیوں لاٹھیاں برسائیں۔ پولیس کی لاٹھیاں کھانے والے بزرگوں نے سوال کیاکہ شہرمیں ہزاروں ایکٹر اراضی پر قبضہ ہوا ہے ، وہاں پولیس آپریشن کیوں نہیں ہوتا۔