Sunday, May 12, 2024

پاکستان کو یورو بانڈز کی فروخت سے حاصل ڈھائی ارب ڈالر موصول ہو گئے

پاکستان کو یورو بانڈز کی فروخت سے حاصل ڈھائی ارب ڈالر موصول ہو گئے
April 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیلنجز سے لڑتی معیشت مزید مستحکم ہونے لگی۔ پاکستان کو یورو بانڈز کی فروخت سے حاصل ڈھائی ارب ڈالر موصول ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر دوبارہ جولائی 2017 کی سطح پر پہنچ گئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے بھی بڑھ گئے۔اسٹیٹ بنک کے مطابق اس وقت مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر سولہ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 22 ماہ کی کم سطح 153 روپے سے نیچے آگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 152.85 کا ہو گیا۔ معاشی ماہرین مستقبل میں پاکستانی معیشت میں مزید بہتری کے آثار دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کا روبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک سو چالیس پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار اٹھ سے پوائنٹس سے زیادہ کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔