Friday, April 19, 2024

پاکستان کو یمن معاملے پر مصالحتی کردار ادا کرناچاہیے:آصف زرداری

پاکستان کو یمن معاملے پر مصالحتی کردار ادا کرناچاہیے:آصف زرداری
April 1, 2015
کراچی(92نیوز)سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں موجودہ حالات میں اتفاق رائے سے فیصلے کرنا ہونگے،  پاکستان کو یمن کے معاملے پر مصالحتی کردار ادا کرنا چاہیے۔ سابق صدر کی طرف  سے سیاسی رہنماوں کو دیے گئے ظہرانے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ حالات میں اتفاق رائے سے فیصلے ہونے چاہیں،پاکستان کو یمن کی صورتحال پرمصالحتی کردار ادا کرنا ہوگا۔ سابق صدر کی طرف سے دیے گئے ظہرانے میں  اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، ایم کیو ایم کے سینئررہنما ڈاکٹر فاروق ستار، بی این پی کے اسرار اللہ زہری، جے یو آئی کے علامہ راشد سومرو اور دیگر نے شرکت کی۔ سابق صدردبے لفظوں میں نواز شریف سے شکوہ بھی کر گئے ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب ہمیں فون نہیں کرتےقومی معاملات میں جب بھی ضرورت پڑتی ہے ہم خود حاضر ہو جاتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے اجلاس کی کارروائی سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی یمن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ق  کے سربراہ چوہدری شجاعت، جماعت اسلامی کے قائد سراج الحق اور جے یو آئی ف کے سربراہ  مولانا فضل الرحمٰن دعوت کے باوجود شریک  ہوسکے۔