Thursday, September 19, 2024

پاکستان کو گرے ملک قرار دینے کی امریکی مہم،ترکی پاکستان کی حمایت میں آگیا

پاکستان کو گرے ملک قرار دینے کی امریکی مہم،ترکی پاکستان کی حمایت میں آگیا
February 19, 2018

پیرس ( 92 نیوز ) ترکی نے پیرس میں منعقدہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس میں امریکی تحریک کی مخالفت اور پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا  ۔ تر ک سفیر نے کہا کہ پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے اُن کا ادراک کرتے ہیں ۔

 مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ترک سفیر نے ملاقات کی  اور اُنہیں   فنانشل ایکشن ٹاسک فورس  کےاجلاس میں امریکی تحریک کی مخالفت اور  پاکستان کی مکمل حمایت کایقین دلایا۔

 ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ، تمام فورمز پر پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔ترکی کو بھی آج اسی طرح کے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے ۔

اِس موقع پر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین محبت بھرے تعلقات قائم ہیں۔