Sunday, September 8, 2024

پاکستان کو کینیا کیساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک لے جانی چاہیے: کینین ہائی کمشنر

پاکستان کو کینیا کیساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک لے جانی چاہیے: کینین ہائی کمشنر
March 21, 2016
کراچی (92نیوز) کینین ہائی کمشنر پروفیسر جولیئس کیبیٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان تجارتی حجم دو ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر کینیا کے ہائی کمشنر پروفیسر جولیئس کیبیٹ بیٹوک کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم چھ سو ملین ڈالرزکی سطح پرپہنچ گیا ہے لیکن دونوں ملکوں کواگلے دوبرس میں تجارتی حجم کو ایک سے دو ارب ڈالر کے درمیان لے جانے کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں۔ دونوں طرف کی تاجر برادری کی حوصلہ افزائی کرنے اور تجارتی نمائشوں میں شرکت یقینی بناتے ہوئے تجارتی وفود پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجر کینیا کے اہم محل وقوع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو تنزانیہ، یوگنڈا، روانڈا، جنوبی سوڈان، موزمبیق سمیت خطے کے کئی درآمدی ممالک کی مختلف مارکیٹوں میں رسائی فراہم کر سکتا ہے۔