Sunday, September 8, 2024

پاکستان کو کپاس کی پیداوار میں کمی کا سامنا

پاکستان کو کپاس کی پیداوار میں کمی کا سامنا
January 20, 2016
ملتان (ویب ڈیسک) پاکستانی مارکیٹ میں کپاس کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ کپاس کی پیداوار 15جنوری تک 94 لاکھ 75ہزار 729 گانٹھ رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1 کروڑ 42 لاکھ 50 ہزار 972 بیلز کی پیداوار سے 47 لاکھ 75 ہزار 243 گانٹھ یا 33.51 فیصدکم ہے۔ پی سی جی اے کے مطابق صوبہ پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 15 جنوری تک 44.46 فیصد کمی سے صرف 57 لاکھ 42 ہزار 486 گانٹھ کپاس آئی جبکہ سندھ کی فیکٹریوں میں صرف4.54 فیصد کمی سے 37 لاکھ 33 ہزار 243 گانٹھ کپاس آئی۔ ایکسپورٹرز نے 3 لاکھ 57 ہزار 878 گانٹھ اور ٹیکسٹائل سیکٹر نے 76 لاکھ 79 ہزار 236 گانٹھ روئی خریدی جبکہ جنرز کے پاس اس وقت 14 لاکھ 38 ہزار 615 بیلز روئی فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ سب سے زیادہ پیداوار ضلع سانگھڑ میں 13 لاکھ 33 ہزار 692 گانٹھ، رحیم یار خان 10 لاکھ 90 ہزار، بہاولنگر 8 لاکھ 35 ہزار اور ضلع بہاولپور میں 7 لاکھ 12 ہزار 115 گانٹھ رہی۔