Monday, May 13, 2024

پاکستان کو ‘‘پولیو ‘‘ سے پاک کرنے کا عزم ، 92 نیوز بھی مہم کا حصہ بن گیا

پاکستان کو ‘‘پولیو ‘‘ سے پاک کرنے کا عزم ، 92 نیوز بھی مہم کا حصہ بن گیا
February 16, 2020
لاہور ( 92 نیوز)  پاکستان  کو ”پولیو“ سے پاک کرنے کے عزم  میں  ”92 نیوز “ بھی مہم حصہ کا بن گیا۔ پاکستان بمقابلہ پولیو“ اپنے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچائیں ، آپ کے گھر پر کوئی دستک دے تو دروازہ ضرور کھولئے ، پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں اور پولیو کو ہرائیں ۔ ملک بھر میں 17 سے 20 فروری تک پولیو مہم شروع ہورہی ، بدقسمتی سے پاکستان چند ان ممالک میں شامل ہے جہاں ابھی تک پولیو ختم نہ ہوسکا۔ پولیو بنیادی طور پر وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو ایک شخص سے دوسرے شخص میں بھی منتقل ہو سکتی ہے ، عموماً ایک سے پانچ سال تک کے بچوں میں یہ مرض لاحق ہو۔ ماہرین کہتے ہیں کہ پولیو اعصابی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے، ٹانگوں اور جسم کے دوسرے اعضاءکے پٹھوں میں کمزوری کی وجہ بن سکتا ہے۔