Sunday, May 12, 2024

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے میں 92 نیوز بھی پیش پیش

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے میں  92 نیوز بھی پیش پیش
February 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے میں 92  نیوز بھی پیش پیش ہے ، پولیو کے چند قطروں سے بچوں کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں، معاون خصوصی ڈاکٹرظفر مرزا کہتے ہیں کہ والدین صحت تحفظ ہیلپ لائن  ڈبل ون ڈبل سکس پر رابطہ کرکے مہم میں رہ جانے والے بچوں کی رپورٹ کرسکتے ہیں۔ پاکستان  کو ”پولیو“ سے پاک کرنے کا عزم ہے ، ”92 نیوز “ بھی مہم حصہ کا بن گیا ، پاکستان بمقابلہ پولیو“ اپنے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچائیں ،آپ کے گھر پر کوئی دستک دے تو دروازہ ضرور کھولئے ،پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں اور پولیو کو ہرائیں ۔ ملک بھر میں پولیو مہم گزشتہ روز  سے جاری ہے ، وزیر اعظم کے  معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ   39 ملین سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے  ، مہم میں 2 لاکھ65 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں ، واضح کیا کہ پولیو کی جنگ عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی ۔ بدقسمتی سے پاکستان چند ان ممالک میں شامل ہے جہاں ابھی تک پولیو ختم نہ ہوسکا ، پولیو بنیادی طور پر وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو ایک شخص سے دوسرے شخص میں بھی منتقل ہو سکتی ہے  ،عموماً ایک سے پانچ سال تک کے بچوں میں یہ مرض لاحق ہو سکتا ہے۔