Thursday, March 28, 2024

پاکستان کو پانی کی شدید کمی کا سامنا،ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے، چیف جسٹس پاکستان

پاکستان کو پانی کی شدید کمی کا سامنا،ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے، چیف جسٹس پاکستان
November 27, 2018
لندن ( 92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان کوپانی کی شدید کمی کاسامناہے، ڈیموں کی  تعمیر  ناگزیر ہے ،پانی ذخیرہ کرنے کیلئے وقت پر ڈیم نہیں بنائے گئے، تعمیرسےمتعلق مجرمانہ غفلت برتی گئی،صورتحال پرقابونہیں پایاگیاتو2025تک معاملہ گھمبیرہوجائےگا لندن میں  ڈیم فنڈریزنگ تقریب سےخطاب کے دوران چیف جسٹس پاکستان  کا کہنا تھا کہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے چندے سے اتنی رقم اکٹھی نہیں ہوپائے گی ، اس کیلئے  دیگر طریقے بھی ڈھونڈنا ہوں گے ۔ ڈیم پر اخراجات کیلئے منصوبہ بندی ناگزیر ہے ۔اس حوالے سے معیشت کے ماہرین ہماری مدد کریں۔ چیف جسٹس  آف پاکستانی میاں ثاقب نثار نے لندن میں ورلڈ کانگریس آف اووسیز  پاکستانیز کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ ڈنر سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں  پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوررہے ہیں ، لاہورمیں زیرزمین پانی کی گہرائی چار سو فٹ اورکچھ شہروں میں پندرہ سوفٹ ہےجبکہ پانی کےلیےبچھائی گئی لائنیں بھی خراب ہوچکی ہیں،لاہورکی ساری گندگی دریائےراوی میں ڈالی جارہی ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے  اعتراف کیا کہ صرف  چندوں کے ذریعے  ڈیموں کی تعمیر ممکن نہیں  ، اس کیلئے مزید  طریقے بھی  اپنانا ہونگے ۔چیف جسٹس نے اس حوالے ماہرین معاشیات سے  تجاویز طلب کی ہیں ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار  نے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہم کا مقصد صرف پیسہ جمع کرنا ہی نہیں بلکہ ڈیموں کی اہمیت کا احساس بھی دلانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دیانت دارقیادت اوربہترین عدلیہ کی ضرورت ہے،اگر کرپشن کا عنصر نکل جائے تو سب بہتر ہوجائے گا۔