Wednesday, May 8, 2024

پاکستان کو ورلڈکپ کے پہلے میچ میں شکست پر سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے خوب دل کی بھڑاس نکالی

پاکستان کو ورلڈکپ کے پہلے میچ میں شکست پر سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے خوب دل کی بھڑاس نکالی
June 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ورلڈکپ کے پہلے میچ میں شکست پر سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے خوب دل کی بھڑاس نکالی۔ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست پر سوشل میڈیا صارفین کو گویا تنقید کا نیا موضوع مل گیا۔ کپتان سرفراز سب سے زیادہ ہدف تنقید بنے ہوئے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے لکھا ویسٹ انڈیز گیم پلان کے مطابق کھیلی اور پاکستان کا کوئی پلان نہیں تھا۔ خالد منیر نامی صارف نے لکھا سرفراز مسسل میچ ہار کر وزیر اعظم بننے کی راہ پر گامزن ہیں۔ حمزہ خان نے بھارتی فلم کا ڈائیلاگ شئیر کرتے ہوئے لکھا اور مارو۔ فائزہ خان نے سرفراز کی قہقہہ لگاتے ہوئے تصویر شئیر کی جس پر لکھا تھا جمعۃ الوداع کے احترام میں افطاری سے پہلے میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ پر بھارت شرما نے لکھا اب تو عادت سی ہے مجھ کو ایسے جینے میں ، راحیل نے بھارتی اداکاروں کی تصویر شئیر کرکے لکھا بھائی یہ تو شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا۔ ایک صارف نے پاکستانی کھلاڑیوں کی خوشگوار موڈ میں تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا آج تو سب کو باری ملی ۔ اویس احمد نے کہا گھبرانا نہیں ،یہ شکست بانوے کی شکست سے کم ہے۔ ایک صارف نے سرفراز کی ہنستے ہوئے تصویر شئیر کرکے طنزیہ کہا اگلا میچ انگلینڈ کیساتھ ہے،احمد رضا نے اداکار عامر خان کی تصویر شئیرکرکے لکھا پاکستانی بلے باز پچ پر جاکر سوچتے رہے کیا کرنے آیا تھا۔