Friday, September 20, 2024

پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنیکی امریکی کوششیں ناکام، خواجہ آصف

پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنیکی امریکی کوششیں ناکام، خواجہ آصف
February 21, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) امریکا کی پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرانے کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔ پاکستان کے دوست ممالک کی حمایت نے واچ لسٹ میں شمولیت کو التوا کا شکارکردیا۔

امریکا کی پاکستان پر دہشت گردی کا لیبل لگانے کی کوششیں بے کار ثابت ہوئیں۔ پاکستانی حکام کی کوششوں اور دوست ممالک کے تعاون کے باعث پاکستان امریکی سازش سے نکلنے میں کامیاب گیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فرانس میں جاری ایف اے ٹی ایف اجلاس میں ہماری کوششیں رنگ لائیں اور امریکا کی قرارداد پر اتفاق رائے نہیں ہوا۔

خواجہ آصف کے مطابق پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کامعاملہ تین ماہ کیلئے ملتوی ہوگیا ہے اور ایف اے ٹی ایف نے ایشیا پیسفک گروپ کو جون 2018 میں ایک اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی کوششیں ناکام بنانے میں کردار اداکرنے پر خواجہ آصف نے دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قرارداد میں تجویز دی گئی تھی کہ ’’پاکستان کو دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے جس کی نگرانی منی لانڈرنگ پر نظر رکھنے والا گروپ کرے‘‘۔