Wednesday, April 24, 2024

پاکستان کو وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش الیون سے شکست

پاکستان کو وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش الیون سے شکست
April 15, 2015
ڈھاکہہ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کو وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش الیون سے شکست ہو گئی ،میزبان ٹیم نے میچ ایک وکٹ سے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو اڑسٹھ رنز بنائے۔ اوپنر محمد حفیظ پچاسی اور فواد عالم سڑسٹھ رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کے شواگاتا ہوم نے تین پاکستانیز کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش الیون نے مطلوبہ ہدف اڑتالیس اعشاریہ پانچ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بنگلہ دیش کے شبیر رحمان نے ایک سو تئیس رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر میزبان ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کے جنید خان نے چار اور راحت علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔