Tuesday, April 30, 2024

پاکستان کو مہمان نواز ملک کہنے پر بھارتی اداکارہ پر بغاوت کا مقدمہ درج

پاکستان کو مہمان نواز ملک کہنے پر بھارتی اداکارہ پر بغاوت کا مقدمہ درج
August 23, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) پاکستان کے پرامن اور عوام کے ملنسار ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ بھارت کے لوگ بھی پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔ بھارتی اداکارہ اور سیاستدان رامیا نے انتہا پسندی میں جلتے بھارت کو آئینہ دکھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام کی انتہا پسندانہ سوچ اور بیانات کے خلاف بھارت میں بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ پہلے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور اب بھارتی اداکارہ رامیا نے بھی سچ بول دیا۔ کہتی ہیں وزیر دفاع منوہر پاریکر کے پاکستان مخالف نفرت انگیز بیان سے متفق نہیں۔ پاکستانی بہت اچھے اور مہمان نواز ہیں جو بھارتی مہمانوں کی آو بھگت کرتے اور انہیں عزت و تکریم دیتے ہیں۔ رامیا رواں ماہ پاکستان میں منعقدہ سارک ینگ پارلیمنٹیرینز کانفرنس میں آئی تھیں۔ مودی سرکار اور انتہا پسند ہندو پاکستان کی تعریف کرنے پر رامیا کو دھمکیاں دینے لگے۔ اسے غدار اور نجانے کیا کیا کچھ کہا دیا۔ انتہا پسند ہندوﺅں نے یہیں پر بس نہ کیا پاکستان کی تعریف پر رامیا کیخلاف کرناٹک میں بغاوت کا مقدمہ درج کرا دیا مگر رامیا کو پاکستانیوں کی میزبانی اس قدر بھا گئی ہے کہ اس باہمت خاتون نے اپنا بیان واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔